Loading
ہنگو میں ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے درسمند ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کو پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او دوآبہ وحید نور خان کی قیادت میں بی ڈی ایس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنایا، آئی ای ڈی میں تقریباً 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔
ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پولیس کے مطابق علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل