Loading
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے متفقہ اعلامیے میں مذاکراتی عمل میں صوبائی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کو نمائندگی دی جائے اور علی امین گنڈاپور صوبے کی جانب سے نمائندگی کریں۔
پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے کے مطابق آئینی طور پر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر صوبائی صدر ہیں۔ اجلاس میں آئینی و تنظیمی عہدوں سے متعلق نہ کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیان اور پوسٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے پوسٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح پارٹی قیادت سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر واضح اور مؤثر احتجاجی لائحۂ عمل دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل