Wednesday, October 28, 2026
 

نیپال پریمیئر لیگ: ’راولپنڈی ایکسپریس‘ شعیب اختر کا اسٹیڈیم میں شاندار استقبال

 



پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی کوریج کے لیے کھٹمنڈو پہنچ گئے جہاں کرکٹ شائقین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اپنی فاسٹ بولنگ کے باعث ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور شعیب اختر نے نیپال میں مداحوں کی محبت اور جوش و جذبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھٹمنڈو کے شائقین کی گرم جوشی غیر معمولی ہے اور انہیں نیپالی کرکٹ کی ترقی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔ The warmth and enthusiasm of the fans in Kathmandu is extraordinary. Honored to be here witnessing the rise of Nepal cricket firsthand! ???????????? ​Thank you for the incredible welcome, Nepal! ????✨ pic.twitter.com/n5tBjAQI72 — Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 28, 2026 شعیب اختر ٹورنامنٹ کے آفیشل براڈکاسٹر ہمالیہ اسپورٹس کے خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہیں۔ وہ میچ سے قبل اور اختتام کے بعد ہونے والے پروگراموں میں تجزیہ پیش کریں گے اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کے تجربات بھی شائقین کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان کے دورے میں مداحوں سے ملاقات اور کرکٹ سے متعلق مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ این پی ایل 2026 کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوا ہے اور ٹورنامنٹ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں مجموعی طور پر 32 میچز کھیلیں گی جبکہ معین علی، آندرے رسل اور شکیب الحسن جیسے نامور بین الاقوامی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ شعیب اختر نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 444 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ان کی آمد سے نیپال پریمیئر لیگ کی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل