Friday, October 30, 2026
 

اسکردو؛ میاں بیوی، دو بچوں کا لرزہ خیز قتل، نامعلوم افراد نے پورے اہل خانہ کو ذبح کردیا

 



گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس پر میاں بیوی اور دو بچوں کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسکردو کی مدینہ کالونی کے عقب میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور دو کمسن بچوں کی لاشیں ملیں جنہیں رات کے وقت نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا اور لرزہ خیز واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول شوہر کا تعلق اسکردو کے علاقے تلو بروق جبکہ مقتولہ کا تعلق پارہ چنار سے ہے اور دونوں چند برس قبل کورٹ میرج کی تھی اور دونوں کے دو بچے تھے۔ پولیس نے ان کے دو بچے، بیٹی اور بیٹے کو بھی قاتلوں نے نشانہ بنایا، بچوں کی عمریں بالترتیب پانچ سال اور ڈھائی سال بتائی جا رہی ہیں۔ مدینہ کالونی میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، تاہم شبہ ہے کہ قتل کی واردات میں لڑکی کے اہل خانہ ملوث ہو سکتے ہیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسکردو کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل