Friday, October 30, 2026
 

شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 44 لاکھ روپے بٹورنے والا گرفتار

 



نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 44 لاکھ روپے سے زائد کے فراڈ اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے شادی کا وعدہ کرکے خاتون سے خاتون سے 44 لاکھ 50ہزار  روپے  بٹورے، ملزم نے میٹرے مونیل ایپ پر حسام الدین کے نام سے جعلی شناخت بنا رکھی تھی۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم آن لائن بینک ٹرانسفر کے ذریعے خاتون سے رقم وصول کرتا رہا ، رقم بٹورنے کے بعد ملزم نے خاتون کی تبدیل شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکیاں دیں ، تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مزید رقم بٹورنے کی کوشش کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت حسام ولد سلیم کے نام سے ہوئی ، ملزم کے خلاف پی ای سی اے ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این سی سی آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں مزید خواتین کو بھی اسی طریقہ واردات سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہواہے، این سی سی آئی اے کی دیگر متاثرہ خواتین سے بھی سامنے آنے اور شکایات درج کرانے کی اپیل کرتی ہے، متاثرہ خواتین کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے اور میٹرے مونیل ایپس اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل