Friday, October 30, 2026
 

مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کی نشان دہی، مسمار کرنے کا نوٹس

 



مولانا فضل الرحمان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) پر غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف نوٹس چسپاں کردیا۔ سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کردی ہے اور نوٹس میں سیکیورٹی گارڈز کے کیبن اور جنریٹر کو سی ڈی اے کی اراضی پر قائم قرار دیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو سی ڈی اے نے گھر میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے اور خلاف ورزیاں ختم کرنے کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی۔ سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر عمارت سیل یا غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کی کارروائی ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل