Friday, October 30, 2026
 

ایس آئی یو پولیس کا کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں کمی کا دعویٰ

 



اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہر میں بھتہ خوری کے مقدمات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، سال 2025ء اور 2026ء کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2025ء میں 178 مقدمات کی تفتیش کی گئی جبکہ سال 2026ء میں یہ تعداد کم ہو کر 136 رہ گئی ہے جو کہ بھتہ خوری کے واقعات میں واضح کمی کا ثبوت ہے۔ ترجمان کے مطابق سال 2025ء میں 6 بھتہ خور ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے جبکہ سال 2026ء میں پولیس کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 15 ملزمان ہلاک ہوئے، سال 2025ء میں 16 بھتہ خور ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ سال 2026ء میں یہ تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق شہر میں بھتہ خور عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بھرپور کارروائیاں کی ہیں جس کی وجہ سے بھتہ خوری کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ پولیس مقابلوں میں گرفتار اور ہلاک ملزمان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔. واضح رہے کہ روزنامہ ایکسپریس میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافے سے متعلق شائع خبر میں دیئے گئے اعداد و شمار سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کرائم کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق دیئے گئے ہیں جس میں گزشتہ سال 2025ء جنوری سے ستمبر تک (9 ماہ) 56 جبکہ رواں سال 2026 جنوری سے ستمبر تک (9 ماہ) کے دوران 112 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل