Loading
متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سہیل المزروعی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کی صورت میں ان کا ملک اس بار پہلے سے زیادہ تیار ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل المزروعی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں آئندہ پیش رفت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس ممکنہ جنگ اور کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں کرلی ہے۔ پچھلی غلطیوں سے سیکھا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ تاہم جمعے کو انہوں نے ایک بار پھر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی حال ہی میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نومبر کے پہلے ہفتے میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر مشترکہ حملے کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاونت کریں۔
واضح رہے کہ ایران نے پہلے بھی حملوں کے ردعمل میں متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل