Loading
بھارتی ٹی وی اداکار انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انوج کی موت 27 اکتوبر کو نیند کے دوران دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ تاہم انوج کے انتقال کی خبر قریبی دوست اور ساتھی اداکار روپیش سونار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے 30 اکتوبر کو تعزیتی پیغام جاری کرنے پر ملی۔
روپیش کے مطابق اداکار کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ انوج نیند میں دورہ پڑنے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔
انوج ٹھاکر بھارتی ٹیلی ویژن کے مختلف ڈراموں میں اداکاری کرچکے تھے۔ ان کے نمایاں کاموں میں ’دھوم مچاؤ دھوم‘، ’بندھن سات جنموں کا‘ اور ’ماہی ساگر‘ سمیت کئی سیریلز شامل ہیں۔ ان کے اچانک انتقال پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل