Monday, November 02, 2026
 

سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کی برطرفی کے لیے حکومتی اپیل مسترد

 



سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کی برطرفی کے لیے حکومتی اپیل مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد ایوب کے بطور قائم مقام ڈی جی ہاؤسنگ دور میں 915 غیر قانونی الاٹمنٹس کی گئیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے دستاویزی شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انہیں شواہد نظر نہیں آرہے، کم از کم تحقیقات تو قانون کے مطابق کریں۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔ سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کو محکمانہ انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سروس ٹریبونل سے رجوع کیا۔ سروس ٹریبونل نے جبری برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا تھا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل