Loading
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ نے ایڈرین ہیملٹن مانز (Adrian Hamilton-Manns) کی قومی ایئرلائن کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا تھا، انہوں نے آج سے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
مسٹر ایڈرین ہیملٹن مانز کو عالمی ہوا بازی کے شعبے میں اعلیٰ قیادت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ان کی تقرری پی آئی اے کی جاری تبدیلی اور بحالی کے عمل میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔
وہ تین مختلف ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ایئرلائنز کی تنظیم نو، بحالی اور انہیں منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے عالمی ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
ان کا پیشہ ورانہ تجربہ 30 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے، مسٹر ایڈرین ہیملٹن مانز کی بطور سی ای او ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر کنسورشیم اور پی آئی اے کی پوری انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات کی قومی ایئرلائن کے لیے گراں قدر خدمات اور ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل