Monday, November 02, 2026
 

باجوڑ : مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق، ملزم گرفتار

 



باجوڑ کے علاقے قذافی بانڈگئی میں مدرسےکا 12 سالہ طالب علم قاری کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے فرار ہونے والے ملزم قاری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے کہا ہے کہ معصوم بچے کی موت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل