Tuesday, November 03, 2026
 

بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا؛ ضلع مہمند میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری

 



ضلع مہمند میں خیبرپختونخوا حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت ضلعی فوڈ کنٹرولر مہمند کی نگرانی میں فیلڈ اسٹاف آٹے کی شفاف اور باآسانی تقسیم یقینی بنا رہا ہے۔ حکومتی اقدامات کے تحت مہمند اتحاد فلور ملز کی جانب سے غیر معیاری آٹا واپس لے کر اس کی جگہ اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کردیا گیا ہے، جو متعلقہ ڈیلر تک پہنچا دیا گیا ہے۔ عوام کو معیاری سرکاری آٹے کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اور کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل