Loading
معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
اس دوران مسٹر پتلو اپنے وکیل کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ مہندی کی تقریب کے لیے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا تھا جبکہ امن و امان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔ اس دوران تو مسٹر پتلو موقع پر موجود بھی نہیں تھے بلکہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
ساتھ ہی انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسٹر پتلو کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل