Tuesday, November 03, 2026
 

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

 



یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مکہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے روک کر تباہ کردیا گیا۔ ترجمان نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ڈرون کہاں سے آیا تھا اور اسے کس نے بھیجا تھا۔ التحالف: اعتراض وتدمير طائرة مسيرة بمنطقة مكة المكرمة. pic.twitter.com/TyVAfPo42D — المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) November 3, 2026 رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو حالیہ عرصے میں متعدد مرتبہ حملوں کی لہروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مکہ ریجن میں ڈرون روکنے کا یہ واقعہ بھی انہی واقعات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ تاحال ڈرون کے ہدف، مقامِ پرواز اور ذمہ دار فریق کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل