Loading
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی نے دیوالی کے موقع پر 10 نومبر کو تعلیمی اداروں میں اضافی تعطیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار ہاسیجا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ رواں سال دیوالی 8 نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی جبکہ 9 نومبر کو یومِ اقبال کی تعطیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندو طلبہ کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے، 8 سے 10 نومبر کے دوران اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں شیڈول امتحانات ملتوی کرکے نئی تاریخیں دی جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندو سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو دیوالی سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
مہیش کمار ہاسیجا کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی، مساوات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 20، 25 اور 36 کی روح کے مطابق ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل