Tuesday, November 03, 2026
 

کراچی؛ شاہراہ بھٹو پر تیز رفتار کار الٹنے سے 2خواتین زخمی

 



شاہراہ بھٹو پُل کے اوپر ٹریفک حادثے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ چھیپا حکام کے مطابق قائد آباد شاہراہ بھٹو پُل کے اوپر تیز رفتار کار الٹنے سے دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی ہونے والی خواتین کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ ستارہ دختر لطیف اور 30 سالہ ثناء دختر عبدالعتیق سے ہوئیں۔ مذکورہ خواتین کسی تقریب سے واپس آرہی تھیں کہ تیز رفتاری کے سبب حادثہ پیش آیا۔ پولیس حادثہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل