Tuesday, November 03, 2026
 

پاکستان کا مقامی سطح پر تیار ہونے والے جدید ترین ’فاز میزائل‘ کا کامیاب تجربہ

 



پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہوا سے فضا میں مار کرنے والے پہلے فاز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فاز میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب اہم سنگِ میل ہے جبکہ جدید ترین ’ٹرمینل گائیڈنس سسٹم‘ سے لیس یہ میزائل دشمن کے فضائی اہداف کو طویل فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ’فاز‘ میزائل پاکستان فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور مجموعی دفاعی نظام کو مزید مستحکم بنائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تجربے کے موقع پرمسلح افواج کے اعلیٰ افسران،ممتاز سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدرِ ، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے شاندار کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل