Loading
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے کارروائی کرکے خواتین کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم فیضان اکرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق وزیر آباد سے ہے اور ان کے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم سے برآمد شدہ موبائل فونز کی تکنیکی جانچ میں مدعیہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے دیگر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل