Loading
انگلینڈ میں خزانے کی تلاش کے دوران ایک شخص نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے تقریباً ایک ہزار سال قدیم سونے کا نایاب لاکٹ دریافت کر لیا۔ اس دریافت نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو بھی حیران کر دیا۔
برطانوی شہر نارتھمپٹن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ نک بیری نے ہیمپشائر کے گاؤں ایشمینزورتھ میں زرعی زمین پر تلاش کے دوران یہ تاریخی شے دریافت کی۔
نک بیری کے مطابق انہوں نے لاکٹ کو مٹی صاف کرنے کے بعد درست حالت میں پایا۔
انہوں نے بتایا کہ زمین کھودتے ہی انہیں سونے کی چمک دکھائی دی اور وہ فوراً سمجھ گئے کہ یہ کوئی غیر معمولی چیز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 30 برس سے میٹل ڈیٹیکٹنگ کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔
ماہرین کے مطابق یہ لاکٹ نویں یا دسویں صدی عیسوی کا ہے اور ممکنہ طور پر کسی امیر یا اعلیٰ سماجی مرتبے کی حامل شخصیت نے اسے گلے میں پہنا ہوگا۔
یہ مقام تاریخی ہائیکلیرے قلعے کے قریب واقع ہے، جو مشہور ٹی وی سیریز ’ڈاؤنٹن ایبی‘ کی فلم بندی کے باعث بھی شہرت رکھتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل