Loading
اپوزیشن اتحاد کا مشترکہ اجلاس 4 نومبر کو طلب کیا گیا جبکہ اجلاس کے وقت اور مقام کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا حالانکہ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے کا امکان ہے، تاہم اجلاس کے انعقاد کا وقت تاحال فائنل نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد مولانا فضل الرحمان کی دستیابی کا منتظر ہے، ان کی مشاورت اور سہولت کے مطابق اجلاس کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پر مشاورت متوقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل