Loading
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے مشیر علی ڈار کے اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ سرتال میوزک اکیڈمی میں گزارے خوش گوار لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
علی ڈار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ لاہور کی سرتال میوزک اکیڈمی میں بچوں اور نوجوان فنکاروں کے درمیان بیٹھے میوزک سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں اکیڈمی کے بچوں کو ہارمونیم بجاتے اور روایتی گیت گاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ علی ڈار اپنے بیٹے کو پیار کرتے، گلے لگاتے اور اس کے ہاتھ و گال پر بوسہ دیتے نظر آئے۔
Ibrahim had the sweetest time with the talented kids at Sur Taal Music Academy! A small studio with an enormous heart, and proof of how much talent in our country is still waiting to be discovered. Different abilities, one rhythm, endless joy! ❤️ pic.twitter.com/06kiyvbObK
— Ali Dar (@alimdar82) November 2, 2026
علی ڈار کے بیٹے کے ہمراہ ان محبت بھرے لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
اس ویڈیو پر پاکستان کی معروف شخصیات نے بھی اپنے محبت بھرے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
علی ڈار اس سے قبل بھی آٹزم کے شکار بچے کے والد بننے کے بعد ہونے والے اپنے تجربات پر بات کر چکے ہیں اور پاکستان میں آٹزم سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔
ان کے صاحبزادے ابراہیم آٹسٹک ہیں، اس لیے اکیڈمی میں ابراہیم کے ساتھ خوش گوار لمحات گزار کر انہوں نے اسپیشل بچوں کی معاشرے میں شمولیت، محبت اور قبولیت کے حوالے سے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔
لاہور کی سرتال میوزک اکیڈمی کے بچے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کے باعث پہلے بھی سوشل میڈیا پر عالمی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
Ibrahim had the sweetest time with the talented kids at Sur Taal Music Academy! A small studio with an enormous heart, and proof of how much talent in our country is still waiting to be discovered. Different abilities, one rhythm, endless joy! ❤️ pic.twitter.com/06kiyvbObK
— Ali Dar (@alimdar82) November 2, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل