Wednesday, November 04, 2026
 

کراچی؛ پولیس کے ساتھ مبینہ فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک

 



کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی سیکٹر بی میں زمان ٹاؤن پولیس کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو اسپتال لیے جاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدنان بخاری نے بتایا کہ علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شیریں اور عمران کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ شدید زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے، پولیس ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل