Thursday, November 05, 2026
 

کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 



معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے  پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل اکتوبر میں نیشن لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہیں کھلائے جانے پر رونالڈو غصے میں پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ بعد ازاں رونالڈو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہورہے اور پرتگال کے کیمپ کو چھوڑ جانے پر وہ سزا کے مستحق ہیں، تاہم اب رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کہا پرتگال کے عوام کے لیے اب وہ وقت آ گیا ہے کہ میں اپنی قومی ٹیم کی نمبر 7 والی شرٹ واپس کر دوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ یہ صرف میری ملکیت ہے، لیکن 23 سال تک مجھے اسے پہننے، اس کا دفاع کرنے اور دنیا بھر کے اسٹیڈیمز میں اسے اپنے ساتھ لے جانے کا اعزاز اور ذمہ داری حاصل رہی۔         View this post on Instagram                       کرسٹیانو رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی نیشنل ٹیم میں منتخب ہوئے اور ان کا  تقریباً23 سالہ انٹرنیشنل دور ختم آج ہوگیا جب کہ رونالڈو نےانڈر 15 سے لے کر نیشنل ٹیم تک 25 سال پرتگال ٹیم کی نمائدگی کی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ ریکارڈ 146 انٹرنیشنل گول اسکور کیے ہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل