Friday, November 06, 2026
 

برآمد کنندگان کی بلیک لسٹنگ کے مسائل حل کرینگے، راشد لنگڑیال

 



چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے برآمد کنندگان کی بلیک لسٹنگ سے متعلق مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے. انھوں نے یہ یقین دہانی گورنرہائوس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی کی موجودگی میں ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کرائی. چئیرمین ایف بی آر نے ممبر ان لینڈ ریونیو ایف بی آر کو ٹی ایم اے کے ساتھ براہ راست رابطے اور رابطہ کاری کی ذمے داری سونپ دی جبکہ مقرر کردہ افسر ٹی ایم اے کے ارکان کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی معطلی، بلیک لسٹنگ اور زیر التوا سیلز ٹیکس ریفنڈز سمیت دیگر شکایات کے حل میں معاونت کریں گے. ٹی ایم اے کے کے چئیرمین ریحان مہتاب چاولہ کی زیرقیادت وفد نے برآمدی صنعت کو درپیش ٹیکس اور ریگولیٹری مسائل سے آگاہ کیا. اس موقع پر ریحان مہتاب چاولہ نے ٹیکسٹائل اور تولیہ سازی کی برآمدی صنعت کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کاروبار دوست اور شفاف ٹیکس پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا.  انھوں نے پانچ بڑے برآمدی شعبوں کے لیے ایس آر او 1125(1)/2011 کے تحت زیرو ریٹنگ نظام بحال کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زیرو ریٹنگ نظام کی بحالی سے برآمد کنندگان کو درپیش نقد رقوم کی قلت، سیلز ٹیکس ریفنڈز کے جمع ہونے اور مالی و انتظامی اخراجات میں اضافے جیسے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل