Loading
بجلی کے بلوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
درخواست میں جولائی سے ستمبر 2026 کی تیسری سہ ماہی کے اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے۔ بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں کتنا اضافہ ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔
تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس اخراجات کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے صارفین سے وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب درخواست میں انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کے تحت 29 ارب 25 کروڑ روپے کی کمی بھی شامل کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 23 ارب 33 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق مجوزہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس سے متاثر ہوں گے۔ نیپرا اس درخواست پر 17 نومبر کو سماعت کرے گا، جس کے بعد اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل