Friday, November 06, 2026
 

کیلے کے باغ میں 9 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، 60 سالہ ملزم گرفتار

 



کوٹری کے علاقے راسواہ موری میں 9 سالہ بچی کو کیلوں کے باغ میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی بچی کے شور مچانے پر مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق بچی معمول کے مطابق ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم واپس نہ آنے پر اہلخانہ نے تلاش شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ ایک ادھیڑ عمر شخص بچی کو اپنے ساتھ لے جارہا تھا۔ والد کی فریاد کے مطابق ملزم بچی کو کیلے کے باغ میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچی کے شور مچانے پر مقامی افراد پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔ پولیس نے 60 سالہ محرم سولنگی کے خلاف بچی کے والد اور ایک پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل