Loading
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 97 سالہ شخص اپنی سالگرہ کی تقریب میں معروف گانے پر رقص کرنے کے چند لمحوں بعد انتقال کر گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وِٹو نامی معمر شخص نے گزشتہ ہفتے اپنی 97ویں سالگرہ ہالووین کے تھیم پر منائی تھی۔
ان کی پڑوسن 24 سالہ بیکر ایڈن ملینوف نے وِٹو کی سالگرہ کے لیے سرخ شراب اور چاکلیٹ سے کیک بھی تیار کیا تھا اور انھوں نے ہی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
جس میں 97 سالہ وٹو خوشی سے تالیاں بجاتے، رقص کرتے اور مہمانوں کے ساتھ وقت گزارتے دکھائی جا سکتا ہے۔ پس منظر میں بی جیز کا مشہور گانا ’اسٹے اِن الائیو‘ بھی چل رہا تھا۔
سالگرہ کا کیک کاٹنے اور پھر مہمانوں کے ساتھ خوشیاں منانے کے کچھ ہی دیر بعد وِٹو اچانک گر کر انتقال کر گئے۔
ان کی پڑوسن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وٹو موت کے وقت نشے میں نہیں تھے اور یہ ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔
https://www.reddit.com/r/TikTokCringe/comments/1xnqbun/vito_turns_97/?share_id=BpIlOdm9-zkqHkAkvOHbH&utm_content=share_button&utm_medium=web3x&utm_name=web3xcss&utm_source=share&utm_term=1
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل