Sunday, November 08, 2026
 

اللہ ہمارے دل روشن اور خطائیں معاف فرما، رائیونڈ اجتماع کی اختتامی دعا میں رقت آمیز مناظر

 



رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر، 6 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت،پنڈال میں موجود افراد آبدیدہ ، عالم اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعائیں ،اجتماع میں شریک ہزاروں افراد نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ مولاناضیا ء الحق اور مولانا زبیر الحسن آف انڈیانے کہا کہ رائے ونڈ کا اجتماع انسانی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث اور خیرو برکت والا بنے،لاکھوں کے مجمع میں ہزاروں انسانوں کی زندگی ایمان والی بن جائے اس کے لئے محنت کرنا ہو گا۔ تبلیغی جماعت کی وجہ سے لاکھوں افراد مشرف بہ اسلام ہو ئے ہیں ،ان کی زندگیوں میں انقلاب بپا ہو چکا ہے،اپنی زندگی کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں، دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہیے۔ اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے ،دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا،مسلمان کو دھوکہ نہیں دینا ، مسلمان نہ دھوکہ دیتا ہے اور نہ ہی دھوکہ کھاتا ہے،مساجد کو آباد کرنا ہوگا،اجتماعی زندگی سیکھنا اور سکھانا ہے۔ مسجد میں خوشبو لگا کر جائیں وہاں اللہ کے فرشتے موجود ہوتے ہیں ،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے،ہماری خطاؤں سے درگزر فرما،اے اللہ دین کی محنت کیلئے ہم سب کو قبول فرما۔ ہم میں سے کسی کو بھی اپنی رحمت سے محروم نہ فرما،اے اللہ تعالیٰ ہم کو محرومین میں سے نہیں بلکہ مقبولین میں شامل فرما، یااللہ ہم کو دنیا کی غلاظتوں سے محفوظ فرما۔ یااللہ ہماری زندگیوں کی دینی زندگی بنا دے،پورا دین دلوں کو جوڑنے کے لیے ہے،دعوت وتبلیغ کے امور کو سرانجام دینے کیلئے مساجد میں مشور ہ کیا جائے۔ رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع فیز ون کے شرکاء کا انخلاء مکمل ہونے کے بعد اجتماع کی جانب جانے والے تمام راستے معمول کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل