Sunday, November 08, 2026
 

بھیک کے کم پیسے لانے پر 10 سالہ بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا درندہ صف چچا گرفتار

 



بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر 10 سالہ بھتیجی نشاء پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے درندہ صفت چچا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر مشتاق نے اپنی بیوی سونیا کے ساتھ مل کر بچی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ واقعے کی وجہ بھیک مانگ کر کم پیسے لانے پر ہونے والی رنجش بتائی گئی ہے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر سعید سیال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سہیل اسلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عامر مشتاق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل