Loading
مصر کے شمالی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں ٹرین کی متعدد الٹی ہوئی بوگیاں دیکھی جاسکتی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایک ٹرین گیزا سے جنوب مغرب میں واقع فیوم نخلستان کی جانب جارہی تھی، جبکہ دوسری ٹرین قاہرہ سے ملک کے جنوبی شہر اسوان کا سفر کر رہی تھی۔
حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
صدر السیسی کا کہنا ہے کہ حادثے میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والے کسی بھی شخص کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔
حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل