Monday, November 09, 2026
 

امریکا: کتے نے تار پر کپڑے کے کلِپس لگا کر ریکارڈ بنا دیا

 



امریکا میں ایک کتے نے کپڑے سکھانے والے تار پر آٹھ کلِپ لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔ ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والی لیزا ریکرڈز نامی 46 سالہ خاتون کی پانچ سالہ سیاہ رنگ کی لیبراڈور نسل کی کتیا جاوا نے ایک منٹ میں تار پر سب سے زیادہ کپڑوں کی کلِپس (آٹھ) لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ لیزا اور جاوا نے 21 مارچ کو امریکی شہر کنساس سٹی میں یہ مقابلہ کیا، جہاں اس ذہین کتیا نے مقررہ ایک منٹ میں آٹھ کپڑوں کے کلِپس تار پر لگا دیے۔ لیزا ریکرڈز نے بتایا کہ جاوا ابتدائی طور پر ان کی زندگی میں ایک تربیتی سروس ڈاگ (معذور افراد کی مدد کے لیے تربیت یافتہ کتا) کے طور پر آئی تھی، جس کی تربیت کینائن کمپینینز نامی ادارے کے لیے کی جا رہی تھی۔ لیزا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جاوا کی زندگی کے ابتدائی 18 ماہ تک ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس کی پرورش کریں اور اسے مختلف سماجی ماحول سے مانوس بنائیں تاکہ وہ مستقبل میں سروس ڈاگ بننے کے قابل ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اسے اعلیٰ سطح کی تربیت کے لیے بھیجا گیا لیکن آخرکار یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس پروگرام کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس کے بعد انہیں خوش قسمتی سے اسے دوبارہ گود لے کر اپنا پالتو جانور بنانے کا موقع مل گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل