Monday, November 09, 2026
 

کراچی؛ ڈیفنس میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 5 افراد زخمی

 



ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ سگنل کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ سگنل کے قریب 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان چھیپا کے مطابق زخمی ہونے والے 3 افراد کی شناخت باقر ، اکرم اور اجمل کے ناموں سے کی گئی جبکہ 2 افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل