Monday, November 09, 2026
 

ٹرمپ نے مشکل فیصلے کرکے وہ کام کیے جو سابق حکومتیں نہ کرسکیں، مارکو روبیو

 



واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکل اور متنازع معاملات پر فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات درست قدم اٹھانا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ عوام میں مقبول ہو یا نہ ہو۔ روبیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایسے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جن سے سابق امریکی حکومتیں نمٹنے میں ناکام رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جب کوئی درست کام کیا جاتا ہے تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ عوام میں مقبول ہوگا یا نہیں، لیکن اس کے باوجود درست فیصلہ کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے اقدامات کو مشکل مگر ضروری فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایسے مسائل سے نمٹنا ہے جنہیں ماضی کی انتظامیہ حل نہیں کرسکی۔ SECRETARY RUBIO: I think the president took on something that other presidents have failed to do. Sometimes, when you do the right thing, you don't know whether it's popular or not, but it's still the right thing to do. Presidents are elected to take on the hard things, sometimes… pic.twitter.com/Ps5pAGhnFi — Department of State (@StateDept) November 8, 2026 روبیو نے اپنی پوسٹ میں ان مخصوص معاملات کی تفصیل نہیں بتائی جن کی جانب وہ اشارہ کر رہے تھے۔ تاہم ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ اور داخلی پالیسیوں، خصوصاً ایران سے متعلق اقدامات، پر بحث جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل