Loading
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد وکیل درخواست سے باہر نہیں جا سکتے۔
اسلام آباد کے علاقے سید پور کو ماڈل ویلج بنانے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے 26ویں آئینی ترمیم کا تذکرہ کیا۔
جسٹس راجہ انعام امین نے وکیل کو ہدایت کی کہ وکیل صاحب درخواست کی استدعا سے باہر نہ جائیں، 26ویں ترمیم کے بعد استدعا سے باہر آپ نہیں جا سکتے۔
جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ 26ویں ترمیم سے پہلے یہاں استدعا سے باہر چلے جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے وکیل کو ہدایات دیں کہ 26ویں ترمیم کے بعد رٹ پٹیشن کی استدعا تک محدود رہیں، یا پھر آپ اپنی استدعا میں ترمیم کرلیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل