Loading
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے دورانِ پرواز ایک مسافر کے مبینہ نامناسب رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ طیارے میں ان کے قریب بیٹھا ایک شخص انہیں مسلسل گھور رہا تھا جس سے وہ بے حد بے آرام محسوس کر رہی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق جب مذکورہ شخص کو احساس ہوا کہ وہ اس کی ویڈیو بنا رہی ہیں تو اس نے کچھ دیر کے لیے چہرہ چھپایا لیکن پھر دوبارہ گھورنا شروع کر دیا۔
حنا الطاف نے مسافر کے رویے کو بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی۔
اداکارہ نے طیارے میں بیٹھے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سادہ لباس، چشمہ اور فیس ماسک پہنے نظر آئیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے سوال کیا، ’کیا میرے لباس میں کوئی خرابی تھی؟ بالکل نہیں۔‘
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل