Tuesday, November 10, 2026
 

اہلیہ کو قتل نہیں کیا، بیٹیاں عینی شاہد ہیں، تصدیق کی جاسکتی ہے، ربیعہ احسن کے شوہر کا بیان

 



ٹی وی اینکر ربعیہ احسن پراسرار قتل کیس  کے معاملے میں مقتول فیملی کیس واپس لے گی یا نہیں آج صورتحال واضح ہوجائیگی۔ گرفتار ملزم گریڈ 18 آفیسر احسن  طاہر کو آج عدالت پیش کیا جائیگا، ملزم شوہر کو آج سینئر سول جج نصراللہ وٹو کی عدالت پیش کیا جائیگا۔ ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے، ملزم اور مقتول دونوں پارٹیوں نے وکلاء خدمات حاصل کر لیں۔ گرفتار شوہر نے  بیان دیا کہ اہلیہ کو قتل نہیں کیا گولی اتفاقیہ چلی، دونوں بیٹیاں عینی شاہد ہیں ان سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔ ملزم گرفتار شوہر نے تفتیشی آفیسر کو فوجداری دفعہ 161 تحت بیان ریکارڈ کرا دیا۔ صحافی اینکر پرسن ربعیہ احسن خان کا  8 نومبر کو پراسراراندھا قتل ہوا، تھانہ صدر بیرونی نے کرائم سین ،ابتدائی شواہد حاصل کر لئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل