Tuesday, November 10, 2026
 

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو متاثرہ خاندان کو مبینہ دھمکیاں دینے پر گرفتار

 



معروف ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کو مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کو مبینہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسٹر پتلو کو سیالکوٹ کے تھانہ صدر ڈسکہ میں درج نئے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جاں بحق نوجوان محمد ریحان کے بہنوئی ابوبکر نے الزام عائد کیا کہ چار مسلح افراد نے ان کے گھر پہنچ کر مقدمے میں صلح کرنے اور ملزمان کے حق میں بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ انکار پر اہلخانہ کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل