Loading
سینئر سول جج راولپنڈی محمد نصراللہ وٹو نے اینکر پرسن صحافی ربعیہ حسن قتل کیس میں گرفتار اس کے شوہر احسن طاہر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اینکر پرسن صحافی ربعیہ احسن قتل کیس میں گرفتار اس کے شوہر احسن طاہر کو آج دوبارہ مجاز سینئر سول جج کی عدالت پیش کیا گیا۔
تفتیشی آفیسر نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 13 نومبر کو پھر پیش کرنے کا حکم دیا۔
آئندہ تاریخ پر عدالت نے مکمل تفتیشی رپورٹ ،پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ہے، مزم شوہر کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا قبل ازیں ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس ملزم کو واپس تھانہ لے گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل