Tuesday, November 10, 2026
 

کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 94 کلومیٹر علاقہ کلیئر

 



ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔  خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں  آپریشن کرکے تقریباً 94 کلومیٹرکے علاقے کوغیر قانونی مائننگ  سرگرمیوں سے پاک کر دیا گیا، غیر قانونی پلیسرگولڈ مائننگ میں ملوث عناصرکیخلاف قانونی کارروائی کیلئے مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ آپریشن کے دوران غیر قانونی مائننگ میں استعمال ہونے والی سپلائی لائنز بھی منقطع کردی گئیں، ضلع کوہاٹ سے غیر قانونی پلیسرگولڈ مائننگ کے مکمل خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل کا تحفظ اورغیرقانونی مائننگ کی روک تھام نئی خیبرپختونخوا حکومت اورضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل