Loading
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے 6568 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق 1125 جنرل کونسلر کی نشستوں کے لیے کل 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ 1125 جنرل کونسلر کے لیے 110 خواتین امیداروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے امیداروں کی ابتدائی فہرست کل شائع کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 11 سے 16 نومبر تک ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل