Tuesday, November 10, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

 



حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمت بالترتیب 346 روپے اور 378 روپے مقرر کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل