Loading
کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی کے پارک سے مبینہ اغوا ہونے والے بچہ ڈرامائی انداز میں اہل خانہ کو واپس مل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ عوامی کالونی میں دو سالہ بچے حمدان کے اغوا کا مقدمہ والد مجاہد کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیملی کورنگی نمبر پانچ میں واقعہ پارک میں آئی تو اس دوران ایک خاتون بیٹے حمدان کو ساتھ لے گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا تو اس دوران معلوم ہوا کہ بچہ کھوکھرا پار کے رہائشی خاندان کے پاس ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کی گمشدگی کی تصاویر اور خاتون کے ساتھ لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو خاندان نے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچہ ان کے پاس ہے ۔
والد نے پولیس کو بیان دیا کہ خواتین نے انہیں بتایا ’بچے کو پارک میں اکیلا روتے دیکھ کر خواتین اپنے گھر لے گئی تھیں‘۔ والد کے مطابق پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچہ ہمارے حوالے کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل