Loading
امریکا میں تعینات روس کے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف 66 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے روسی وزارت خارجہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی تاہم وجہ نہیں بتائی۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق الیگزینڈر ڈارچیف مارچ 2025 سے امریکا میں روس کے سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے انھیں ایسے وقت میں یہ عہدہ سونپا تھا جب روس صدر ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور سفارتی روابط کی بحالی کی کوششیں جاری تھیں۔
روسی وزارت خارجہ نے بدھ 11 نومبر کو جاری بیان میں بغیر کوئی وجہ بتائے کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر ڈارچیف اچانک انتقال کرگئے۔
بیان میں انھیں غیر معمولی سفارت کار، تجربہ کار رہنما اور قابل احترام ساتھی قرار دیتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ڈارچیف اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کے شمالی امریکا سے متعلق شعبے کی سربراہی کرچکے تھے۔ وہ 2014 سے 2021 تک کینیڈا میں بھی روس کے سفیر رہے۔
ان کی اچانک موت نے 2017 میں اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالی چورکن کے انتقال کی یاد تازہ کردی جو 64 برس کی عمر میں اچانک چل بسے تھے۔
تاحال روسی حکام نے ڈارچیف کی موت کی وجہ اور آخری رسومات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل