Loading
امریکی ریاست اوہائیو میں ایک گھر میں ناپسندیدہ مہمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس کو اندر 3 افراد کی لاشیں مل گئیں جن کی عمریں 71 سال تھیں۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق واقعہ کلیولینڈ کے نواحی علاقے نارتھ رائلٹن میں پیش آیا جہاں منگل 10 نومبر کی رات پڑوسیوں نے گھر سے شور شرابے کی آوازیں سننے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔
پولیس کو گھر میں ایک ناپسندیدہ مہمان کی موجودگی کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی اور جب اہلکار رات تقریباً آٹھ بجے جائے وقوعہ پر پہنچے تو گھر کے اندربزرگ جوڑے کی لاشیں ملیں۔
اسی دوران پولیس کو گھر کے باہر کھڑی ایک گاڑی نظر آئی جسے مبینہ طور پر ناپسندیدہ مہمان سے منسوب کیا گیا۔ اہلکاروں نے احتیاطاً گھر سے پیچھے ہٹ کر اضافی نفری طلب کرلی۔
خصوصی دستے نے بعد ازاں گھر میں داخل ہوکر تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کرلی مرنے والوں کی شناخت ایمیلیا سیورٹان، سورین سیورٹان اور اسٹیفن پاسکو کے نام سے کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسٹیفن پاسکو ہی وہ شخص تھا جسے ابتدائی اطلاع میں ناپسندیدہ مہمان قرار دیا گیا تھا۔ تاحال ہلاکتوں کی وجہ ظاہر نہیں کی اور تینوں افراد کے درمیان تعلق کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔
اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹی گیشن بھی تفتیش میں معاونت کررہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اب محفوظ ہے اور عوام کو کوئی خطرہ نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل