Loading
متحدہ عرب امارات نے بیماریوں کی بروقت شناخت اور ان سے بچاؤ کے لیے قومی جینومکس پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ ابوظبی میں اماراتی ولی عہد شیخ خالد بن محمد نے قومی جینومکس ماسٹر پلان کی منظوری دے دی، جس کے تحت ملک بھر میں جینیاتی معلومات کی بنیاد پر صحت کی سہولتوں کو مزید مؤثر بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جینوم پروگرام میں اب تک 10 لاکھ افراد شامل ہوچکے ہیں۔ منصوبے کے تحت تمام اماراتی شہریوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا، جبکہ تقریباً 9 لاکھ افراد کو ان کی ذاتی جینیاتی معلومات کی بنیاد پر صحت سے متعلق رپورٹس فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کا ایک اہم حصہ نومولود بچوں کی جینیاتی اسکریننگ ہے، جسے پورے ملک میں شروع کیا جائے گا۔ اس عمل کے ذریعے بچوں میں 815 سے زائد جینیاتی بیماریوں کی جانچ کی جاسکے گی، تاکہ ممکنہ طبی مسائل کی ابتدائی مرحلے میں نشاندہی ممکن ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ جینیاتی جانچ کے ذریعے بیماریوں کی جلد تشخیص میں مدد ملے گی، جس سے بروقت علاج اور بہتر طبی نگہداشت کے امکانات بڑھ سکیں گے۔ قومی جینومکس پالیسی کا مقصد جینیاتی معلومات کو صحت کے نظام کا حصہ بنا کر بیماریوں کی روک تھام اور علاج کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل