Wednesday, November 11, 2026
 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید  کمی

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، جس کے نتیجے میں پیٹرول 335 روپے فی لیٹر کی سطح پر آگیا۔ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 کےلیے  ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل