Wednesday, November 11, 2026
 

بلدیاتی انتخابات پر سیاست

 



امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں اور اس کی سندھ حکومت نے الخدمت کے 9 ٹاؤنوں کو صفر ترقیاتی فنڈ فراہم کیے۔ امیر جماعت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کرنے کا الزام صرف پیپلزپارٹی پر لگایا جب کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف بھی اس سلسلے میں ایسی ہی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے تھے جب انھیں تین سال سے زائد گزرچکے ہیں۔ تحریک انصاف نے 2022میں سندھ کے برعکس کے پی میں دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کرایا تھا جس میں پشاور سمیت متعدد اضلاع میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تھی اور اپنی غیر مقبولیت کے خوف سے پی ٹی آئی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے تھے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات اور نچلی سطح پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی طرح بلدیاتی الیکشن کرانے میں غیر سنجیدہ رہی بلکہ اس نے 2018 میں اقتدار میں آکر پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے اور اسلام آباد میونسپل کارپوریشن توڑ دی تھی کہ وہاں اکثریت مسلم لیگ ن کی تھی، تمام میئروں اور بلدیاتی چیئرمینوں کو برطرف کردیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں یہ کیس آخر میں زیر سماعت آیا اور پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت بحال نہیں کی اور دوسرے عدالتی حکم پر پنجاب میں عمل اس وقت ہوا جب ان کی مدت ختم ہونے والی تھی۔  پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی اور اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے میں 16ماہ باقی تھے جس کے بعد دیگر افراد بھی حکمران رہے۔ کسی نے بھی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے۔ وفاق میں مسلم لیگ ن کی چار سال سے حکومت ہے مگر وہ بھی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرا رہی۔  الیکشن کمیشن نے اپنے حالیہ اجلاس میں پنجاب میں 7فروری کو بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع کرنے اور کے پی میں اپنا اعلان کردہ انتخابی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آٹھ فروری کو رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر کے بعد پنجاب میں بسنت منانے کا سرکاری اعلان ہوچکا ہے۔ کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے جس کی وجہ سیاسی ہے اور پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے ۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دے چکا ہے ۔ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی اور سیاسی ماحول کشیدہ ہے اور کے پی میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریتی حکومت حال ہی میں ختم ہوئی ہے اور وہاں کے سیاسی حالات پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے حق میں کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور وہاں جے یو آئی کے لیے سیاسی ماحول بہتر ہے، اس لیے آیندہ چھ ماہ تک تو کے پی میں بھی بلدیاتی انتخابات کا امکان نہیں۔ پنجاب و اسلام آباد سالوں سے بلدیاتی الیکشن سے محروم ہیں اور سندھ میں پیپلزپارٹی موجودہ بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کراسکتی ہے اور وہ بلدیاتی قوانین میں کچھ تبدیلیوں کا اعلان بھی کرچکی ہے مگر کیا سندھ حکومت نچلی سطح پر اقتدار منتقل کرے گی اور آئین کے آرٹیکل 140A کے تحت سندھ کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار اور مضبوط بنائے گی، یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ کے پی میں پی ٹی آئی حکومت نے بھی 13سالوں میں آئین پر عمل نہیں کیا اور وہاں کے بلدیاتی عہدیدار چار سال سے اختیارات مانگ رہے ہیں جو نہیں دیے گئے تو کے پی میں اب بااختیار بلدیاتی الیکشن کی ضرورت ہے، یہ اختیارات صرف جنرل پرویز مشرف نے دیے تھے اور کسی سیاسی پارٹی نے بھی اپنی سیاست کے لیے نچلی سطح پر اختیارات کبھی منتقل نہیں کیے اور نہ کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل