Thursday, November 12, 2026
 

حیدرآباد، ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان زخمی، ڈرائیور فرار

 



حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں ربیع الاول چوک پر بجری سے بھرے ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو گھیرے میں لے لیا، تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ٹرک اپنی تحویل میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل