Loading
پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں جسے دونوں ممالک کے سائنسی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے انسانی خلائی مشن کا حصہ بنے گا۔
????????????????Good news: A Pakistani astronaut will become the first foreign astronaut to enter China’s space station!
As China and Pakistan mark the 75th anniversary of diplomatic relations, bilateral ties are entering a new chapter. China’s Foreign Ministry spokesperson announced that… pic.twitter.com/lSEsEwVQYX
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) November 11, 2026
یہ چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز مشترکہ طور پر خلائی سفر کریں گے۔
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے ساتھ نوجوان نسل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب بنے گی۔
اس اشتراک سے دونوں ممالک کے درمیان خلائی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تجربات کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
چینی سفارتخانے نے اس تاریخی مشن کے لیے منتخب کیے گئے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل